یوروپ

ناروے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

یورپ کے دیگر ممالک آئس لینڈ، سویڈن، پولینڈ، چیک ریپبلک اور رومانیا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں جبکہ اسپین اور بلجیم بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں۔

اوسلو: یورپی ملک ناروے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے اہم رکن ملک ناروے کی پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ پارلیمنٹ میں موجود 10 میں سے 8 جماعتوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔

متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے

منظور شدہ قرارداد میں ناروے کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا جائے۔ یورپ کے دیگر ممالک آئس لینڈ، سویڈن، پولینڈ، چیک ریپبلک اور رومانیا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں جبکہ اسپین اور بلجیم  بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں۔