دہلی

پیغمبر اسلام ؐ کے خلاف ریمارکس: ناویکا کمار کے خلاف تمام ایف آئی آرس دہلی منتقل

نپور شرما نے انگریزی ٹی وی چیانل ٹائمس ناؤ کی ڈیبیٹ کے دوران پیغمبر اسلام ؐ کے خلاف ریمارکس کئے تھے۔ ناویکا کمار اس ڈیبیٹ کی اینکر تھی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن ہدایت دی کہ ٹائمس ناؤ کی صحافی ناویکا کمار کے خلاف بی جے پی کی معطل ترجمان نپور شرما کے مخالف پیغمبر اسلامؐ ریمارکس معاملہ میں درج تمام ایف آئی آرس کو دہلی پولیس کے آئی ایف ایس او یونٹ منتقل کردیا جائے۔

جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے کہا کہ ناویکا کمار کے ساتھ کوئی سختی نہ برتی جائے اور دہلی پولیس کی درج کردہ ایف آئی آر کو لیڈ ایف آئی آر مانا جائے۔

یہ ہدایت مستقبل میں درج ہونے والی ایف آئی آرس پر بھی لاگو ہوگی۔

نپور شرما نے انگریزی ٹی وی چیانل ٹائمس ناؤ کی ڈیبیٹ کے دوران پیغمبر اسلام ؐ کے خلاف ریمارکس کئے تھے۔ ناویکا کمار اس ڈیبیٹ کی اینکر تھی۔