حیدرآباد

یوم تاسیس تلنگانہ، گورنر نے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا

گورنر سی پی راجن نے کہا کہ ہمیں آج کے دن یہ عزم کرنا چاہئے کہ ہم تلنگانہ اوربھارت ماتا کی مبسوط ترقی میں اپنا رول اداکریں گے۔ہم رشوت سے پاک ہوں گے اور کبھی رشوت نہیں لیں گے۔

حیدرآباد: یوم تاسیس تلنگانہ کی تقریب راج بھون میں بھی منعقد کی گئی۔گورنر سی پی رادھاکرشنن نے راج بھون کے احاطہ میں قومی پرچم لہرایا۔بعد ازاں پولیس نے انہیں سلامی دی۔اس موقع پر گورنر نے تلنگانہ کے عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
گورنر، کویتا اور کے ٹی آر کی عوام کو اگادی کی مبارکباد

انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کے دن یہ عزم کرنا چاہئے کہ ہم تلنگانہ اوربھارت ماتا کی مبسوط ترقی میں اپنا رول اداکریں گے۔ہم رشوت سے پاک ہوں گے اور کبھی رشوت نہیں لیں گے۔

ہم انتظامیہ کو کافی زیادہ شفاف بنائیں گے تاکہ غریب ترین کو بھی ترقی کے فائدے حاصل ہوسکیں۔اسی دوران چیف سکریٹری شانتی کماری نے ریاستی سکریٹریٹ میں قومی پرچم لہرایا۔