ایک ہزار عمرہ زائرین شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے
یہ اقدام خادمِ حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام برائے مہمانان‘ کے تحت 66 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1 ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دی گئی ہے، یہ کوٹہ ان خصوصی مہمانوں کیلیے ہوتا ہے جنہیں شاہی مہمان کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔
ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے دنیا بھر سے ایک ہزار عمرہ زائرین کی منظوری دے دی ہے۔
یہ اقدام خادمِ حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام برائے مہمانان‘ کے تحت 66 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1 ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دی گئی ہے، یہ کوٹہ ان خصوصی مہمانوں کیلیے ہوتا ہے جنہیں شاہی مہمان کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔
سعودی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے مطابق اس پروگرام کا نفاذ چار مرحلوں میں 1448 ہجری کے دوران کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 16 ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 عمرہ زائرین کو سعودی عرب مدعو کیا جائے گا۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں انڈونیشیا، مشرقی تیمور، فلپائن، ملائیشیا، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، ویتنام، میانمار، لاؤس، سنگاپور، چین، جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، تائیوان اور منگولیا شامل ہیں۔
سعودی وزیرِ اسلامی امور عبداللطیف الشیخ نے اس موقع پرخادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے سعودی قیادت کے عزم کا مظہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام مسلم دنیا کے مختلف طبقات کے درمیان اخوت اور رابطوں کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ علماء، دینی شخصیات اور مسلم معاشروں کی بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔