آندھراپردیش

آندھراپردیش کے تروملا میں آپریشن تیندوا جاری

حال ہی میں ایک تیندوے نے مندر میں درشن کے لئے آنے والے ایک خاندان کی کمسن لڑکی پر حملہ کرتے ہوئے اس کو ہلاک کردیاتھا جس کے بعد اس آپریشن کا آغاز کیاگیا تھا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروملا میں آپریشن تیندوا جاری ہے جہاں اب تک تقریبا دو تیندوے پکڑے گئے ہیں۔حال ہی میں ایک تیندوے نے مندر میں درشن کے لئے آنے والے ایک خاندان کی کمسن لڑکی پر حملہ کرتے ہوئے اس کو ہلاک کردیاتھا جس کے بعد اس آپریشن کا آغاز کیاگیا تھا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

محکمہ جنگلات کے عہدیدار، ٹریپ کیمروں کے ذریعہ تیندوے کی نقل وحرکت پر نظررکھے ہوئے ہیں۔درشن کے لئے آنے والے افراد کے راستہ میں رکاوٹ بننے والے اس طرح کے جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مزید 200ٹریپ کیمرے لگائے ہیں۔پہلے ہی 300ٹریپ کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔تیندوے اور ریچھ کو پکڑنے کیلئے محکمہ جنگلات کی جانب سے 9ٹیموں کو تشکیل دیاگیا تھا۔ ٹیم ریچھ کو پکڑنے میں کامیاب رہی۔