دہلی

وقف جے پی سی میٹنگ سے اپوزیشن کا واک آؤٹ

اپوزیشن ارکان تاہم ایک گھنٹہ بعد ان اشاروں کے بیچ لوٹ آئے کہ صدرنشین اپنی میعاد میں توسیع چاہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی میعاد بڑھاکر بجٹ اجلاس کے پہلے ہفتہ تک کی جاسکتی ہے۔

نئی دہلی: اپوزیشن ارکان نے چہارشنبہ کے دن وقف جے پی سی میٹنگ سے واک آؤٹ کردیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کمیٹی میٹنگ ایک تماشہ بن کر رہ گئی ہے۔ اپوزیشن ارکان تاہم ایک گھنٹہ بعد ان اشاروں کے بیچ لوٹ آئے کہ صدرنشین اپنی میعاد میں توسیع چاہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی میعاد بڑھاکر بجٹ اجلاس کے پہلے ہفتہ تک کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
تلنگانہ اسمبلی کا فروری میں بجٹ سیشن طلب
این سی پی خاتون رکن اسمبلی کی بچے کے ساتھ اسمبلی آمد
خطبہ میں گورنر کے لب ولہجہ میں تبدیلی پر سیاسی بحث
لداخ میں 26پٹرولنگ پوائنٹس ہاتھ سے نکل گئے : کانگریس

 قطعی فیصلہ لوک سبھا کرے گی۔ قبل ازیں کانگریس کے گورؤ گوگوئی‘ اے راجہ (ڈی ایم کے)‘ سنجے سنگھ(اے اے پی) اور کلیان بنرجی(ٹی ایم سی) نے صدرنشین کمیٹی جگدمبیکا پال کے کام کرنے کے انداز پر احتجاج کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صدرنشین 29 نومبر کی آخری تاریخ تک کارروائی سمیٹ دینا چاہتے ہیں۔

گورؤ گوگوئی نے کہا کہ اسپیکر لوک سبھا اوم برلا اشارہ دے چکے ہیں کہ کمیٹی کی میعاد بڑھائی جائے گی لیکن ایسا لگتا ہے کہ جگدمبیکا پال کسی ”بڑے وزیر“ کی ہدایت پر کام کررہے ہیں۔ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے کہا کہ یہ ایک تماشہ بن گئی ہے۔