عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کوفوری رہا کرنے کا حکم
خصوصی عدالت نے ایم ایل اے خان کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کی ضمانت کی شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ ای ڈی نے ایم ایل اے خان کو 2 ستمبر 2024 کو گرفتار کیا تھا۔
نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق منی لانڈرنگ کے ملزم عام آدمی پارٹی (عاپ) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو جمعرات کو رہا کرنے کا حکم دیا۔راؤس ایونیو میں واقع خصوصی عدالت کے جج جتیندر سنگھ نے ایم ایل اے خان کو فوری طور پر عدالتی حراست سے رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے خان کے خلاف دائر کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ خان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں، لیکن ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت نہیں ہے۔
خصوصی عدالت نے ایم ایل اے خان کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کی ضمانت کی شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ ای ڈی نے ایم ایل اے خان کو 2 ستمبر 2024 کو گرفتار کیا تھا۔
اس معاملے میں پہلی ضمنی استغاثہ کی شکایت 29 اکتوبر کو مرکزی تفتیشی ایجنسی میں دائر کی گئی تھی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ خان نے 2016 سے 2021 کے دوران دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر بدعنوانی کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے تھے۔