تلنگانہ

جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کا سیرت النبی کوئز مقابلہ: 16 نومبر کو ضلع بھر میں امتحانات کا انعقاد

جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام سیرت النبی کے موضوع پر ضلع بھر میں کوئز مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

نظام آباد: جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام سیرت النبی کے موضوع پر ضلع بھر میں کوئز مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ مقابلے 16 نومبر 2024 بروز ہفتہ صبح 11:00 بجے سے 01:00 بجے تک مختلف اسکولز میں منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر تقریباً پندرہ اسکولز میں امتحانات ہوں گے جن میں دو ہزار سے زائد طلباء و طالبات شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

مولانا سید سمیع اللہ، صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کوئز مقابلے میں کریسنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم، کریسنٹ ہائی اسکول انگلش میڈیم، گولڈن جوبلی ہائی اسکول اردو میڈیم، گولڈن جوبلی ہائی اسکول انگلش میڈیم، انٹیگرل ہائی اسکول، پرائم اسکول، ایمپریل ہائی اسکول، پبلک ہائی اسکول، خلیل واڑی گورنمنٹ ہائی اسکول، ضیاء ہائی اسکول اور دیگر مختلف اسکولز کے طلباء و طالبات شریک ہوں گے۔

مقابلے میں آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلباء حصہ لیں گے اور کامیاب ہونے والے طلباء کو اسکولی سطح پر انعامات سے نوازا جائے گا۔ ہر اسکول میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو بالترتیب 1000، 500 اور 300 روپے انعامات دیے جائیں گے، جبکہ ترغیبی انعامات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

امتحانات کے دن ہر اسکول میں جمعیۃ علماء کے نمائندگان امتحان ہال کی نگرانی کریں گے اور نتائج بھی جمعیۃ علماء کی جانب سے تیار کیے جائیں گے۔

اس موقع پر مولانا سید سمیع اللہ کے علاوہ مولانا عبد الناصر، حافظ ابراہیم، حافظ نسیم اللہ غازی، حافظ عبد الولی، سید عبد اللہ انجینئر، حافظ مجیب اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

جاری کردہ:
محمد سلمان
نیشنل اسسٹنٹ سکریٹری، شعبہ میڈیا، جمعیۃ علماء ہند