تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکولوں کا شاندار مظاہرہ — ایس ایس سی 2026 میں 98 فیصد کامیابی، 126 اسکولوں کا سو فیصد نتیجہ
انہوں نے بتایا کہ ادارہ کے 204 اسکولوں میں سے 126 اسکولوں نے سو فیصد نتائج حاصل کیے، جبکہ 197 اسکولوں کے طلبہ کے اوسط نشانات 500 سے زائد رہے۔ ان میں سے 45 اسکول ایسے بھی ہیں جنہوں نے 570 سے زائد اوسط نشانات حاصل کر کے نمایاں کارکردگی پیش کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ اقلیتی رہائشی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی کے طلبہ نے ایس ایس سی امتحانات 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی تعلیمی برتری ثابت کر دی ہے۔ ادارہ کے وائس چیئرمین محمد فہیم الدین قریشی کے مطابق مجموعی طور پر 98 فیصد طلبہ کامیاب رہے، جو ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ادارہ کے 204 اسکولوں میں سے 126 اسکولوں نے سو فیصد نتائج حاصل کیے، جبکہ 197 اسکولوں کے طلبہ کے اوسط نشانات 500 سے زائد رہے۔ ان میں سے 45 اسکول ایسے بھی ہیں جنہوں نے 570 سے زائد اوسط نشانات حاصل کر کے نمایاں کارکردگی پیش کی۔
اس موقع پر سکریٹری بی شفیع اللہ نے بھی نتائج کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو ادارہ کی مسلسل محنت اور منظم تعلیمی نظام کا نتیجہ قرار دیا۔
ادارہ نے اس شاندار کامیابی پر اے ریونت ریڈی، وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین اور دیگر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
نمایاں طلبہ میں جی مونیا سری نے 591 نشانات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا، جبکہ محمد ریحان اور ایم پوجیت نے 589، 589 نشانات کے ساتھ نمایاں کامیابی درج کی۔
وائس چیئرمین محمد فہیم الدین قریشی نے اس کامیابی کا سہرا مسلسل تعلیمی نگرانی، اساتذہ کی رہنمائی، اضافی کلاسز، امتحان پر مبنی تربیت اور طلبہ کی ذہنی صحت کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کو دیا۔ انہوں نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ میں داخلے کا عمل جاری ہے اور طلبہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
یہ کامیابی نہ صرف ادارہ بلکہ ریاست کے تعلیمی نظام کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز سمجھی جا رہی ہے۔