ایشیاء

پاکستان الیکشن 2024: انتخابی مہم کا آخری دن، 8 فروری کو پولنگ، مختلف شہروں میں فوج تعینات

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے اختتام پذیر ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رات 12 کے بعد کسی بھی قسم کی انتخابی مہم پر کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ رات 12 کے بعد کسی بھی قسم کی انتخابی مہم پر کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
الیکشن سے قبل برقی 4روپے 57پیسے فی یونٹ مہنگی
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے اختتام پذیر ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رات 12 کے بعد کسی بھی قسم کی انتخابی مہم پر کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی مواد کی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تک ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، امن وامان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے فوج کل سےذمہ داریاں سنبھالے گی۔

انتخابی عمل کو مانیٹر کرنےکیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ، پنجاب میں 51 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج تعینات ہوگی ، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپرسی سی ٹی وی کیمرے لگائےجائیں گے۔

اسی دوران پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/ThePakDaily/status/1754872899230478832

محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کے روز سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں فوجی دستوں کو تعینات کر دیا ہے ہے جبکہ منڈی بہاء الدین اور چکوال میں کل تک فوج تعینات کر دی جائے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جہلم، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر اضلاع میں بھی کل تک فوج کو تعینات کر دیا جائے گا، تمام اضلاع کے حکام اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے جس کے لیے الیکشن سے جڑے تمام انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ نگران وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے، الیکشن والے روز امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی لیئر پولیس کی ہو گی، دوسری لیئر رینجرز جبکہ تیسری لیئر میں پاک فوج ہوگی۔