کھیل
پاکستان کی ابھرتی ہوئی کراٹے کی کھلاڑی آرزو ٹریفک حادثے میں جاں بحق
پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق 18 سالہ آرزو، جو موٹر سائیکل پر سوار تھیں، کوئٹہ میں ایک حادثے کا شکار ہوئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
کوئٹہ: پاکستان کی ابھرتی ہوئی کراٹے کی کھلاڑی آرزو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئیں۔
پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق 18 سالہ آرزو، جو موٹر سائیکل پر سوار تھیں، کوئٹہ میں ایک حادثے کا شکار ہوئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
مرحومہ غلام علی ہزارہ اسپورٹس کمپلیکس سے وابستہ تھیں اور قومی سطح پر بلوچستان کی نمائندگی کر رہی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق آرزو ایک مقامی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اپنی ساتھی کے ہمراہ جا رہی تھیں کہ اس دوران موٹر سائیکل پھسل گئی اور وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر اور دیگر عہدیداروں نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔