ایشیاء
فلپائن 6.7 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلپائن کے علاقے باکولن میں زلزلے کا مرکز 7.40 درجے شمالی عرض البلد اور 127.20 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
منیلا: فلپائن کے علاقے باکولن میں 6.7 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلپائن کے علاقے باکولن میں زلزلے کا مرکز 7.40 درجے شمالی عرض البلد اور 127.20 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تاحال زلزلے سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی ریاست گجرات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا گیا تھا۔