حیدرآباد
دیواروں پر پوسٹرس لگانے پر پابندی کا منصوبہ: امرپالی کٹا
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے کمشنر امرپالی کٹا نے کہا کہ شہر کی شبیہ کو خوبصورت بنانے کے مقصد سے دیواروں پر پوسٹرس لگانے اور وال رائٹنگ پر پابندی عائد کی جائے گی۔

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے کمشنر امرپالی کٹا نے کہا کہ شہر کی شبیہ کو خوبصورت بنانے کے مقصد سے دیواروں پر پوسٹرس لگانے اور وال رائٹنگ پر پابندی عائد کی جائے گی۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر بغیر اجازت دیواروں پر پوسٹرس چسپاں کے گئے اور تحریریں کی گئیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں پرنٹنگ پریس اور سینما تھیٹرز کے مالکان سے بات کریں۔