حیدرآباد

پولیس نے تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کی کار کی تلاشی لی

پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر چیک پوسٹ کے قریب پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی کا کام کیاجارہاتھا کہ اسی دوران وہاں سے وزیرموصوف کی کار گذررہی تھی۔

حیدرآباد: پولیس نے تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کی کار کی تلاشی لی۔ضلع کریم نگر کے گُنڈلہ پلی ٹول پلازہ کے قریب وزیرموصوف کی گاڑی کی تلاشی لی گئی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

 پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر چیک پوسٹ کے قریب پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی کا کام کیاجارہاتھا کہ اسی دوران وہاں سے وزیرموصوف کی کار گذررہی تھی، پولیس نے ان کی کار کورکوایا اوراس کی تلاشی لی۔پونم پربھاکر نے پولیس سے مکمل تعاون کیا۔