سوشیل میڈیاشمالی بھارت

دہرہ دون میں مسلمان کی دکان سے بھگوان رام کا پوسٹر نکال دیا گیا (ویڈیو)

لوگوں کے ایک گروپ نے یہاں مبینہ طورپر ایک مسلمان کی دکان میں گھس کر بھگوان رام کی تصویر والے پوسٹر نکال دیئے۔

دہرہ دون: لوگوں کے ایک گروپ نے یہاں مبینہ طورپر ایک مسلمان کی دکان میں گھس کر بھگوان رام کی تصویر والے پوسٹر نکال دیئے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی
کمارا سوامی کی رہائش گاہ کے قریب ”برقی چور“ کے پوسٹرس
ضلع ملگ میں راہول گاندھی کے خلاف پوسٹرس
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ
15سالہ زوجہ کے ساتھ جسمانی تعلق عصمت ریزی نہیں: دہلی ہائیکورٹ

پولیس نے جمعہ کو یہ بات بتائی۔ رادھا دھونی کی زیرقیادت گروپ نے پوسٹر پر اعتراض کیا اوردکان میں زبردستی گھس پڑا۔

https://twitter.com/HindutvaWatchIn/status/1744939623036678412

گروپ کا کہنا تھا کہ مسلمان کو ہندو دیوی دیوتاؤں کے پوسٹر لگانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو میں رادھا دھونی کو دکاندار کو دھمکاتے اور پوسٹر نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مقامی لوگوں کے بموجب آئی ایس بی ٹی کے قریب واقع دکان ایک ہندو کی ملکیت ہے لیکن اسے ایک مسلمان چلارہا ہے۔

دکان مالک نے بھی مسلمان شخص سے کہا تھا کہ وہ دکان کے اندر کوئی چیز تبدیل نہ کرے۔ پٹیل نگر پولیس اسٹیشن میں رادھا دھونی اور اس کے گروپ کے خلاف کیس درج ہوا۔

https://twitter.com/MuslimSpaces/status/1745739742686466176