خاندانی منصوبہ بندی کی تشہیر و ترغیب
آج کل بے شمار مسلمان مرد و خواتین جو نماز، روزہ ، زکوٰۃ ، حج کی ادائے گی کے پابند تو ہیں اور تقریباً پوری زندگی متشرع گذارتے ہیں ؛ لیکن ساتھ ساتھ قتل اولاد یعنی خاندانی منصوبہ بندی کو ضروری سمجھتے ہیں ،

سوال:- آج کل بے شمار مسلمان مرد و خواتین جو نماز، روزہ ، زکوٰۃ ، حج کی ادائے گی کے پابند تو ہیں اور تقریباً پوری زندگی متشرع گذارتے ہیں ؛ لیکن ساتھ ساتھ قتل اولاد یعنی خاندانی منصوبہ بندی کو ضروری سمجھتے ہیں ،
اسی پر یقین کرتے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہیں اور دوسروں کو اس کی ترغیب دیتے ہیں ، خاندانی منصوبہ بندی کی تشہیر کرتے ہیں ، ایسے مسلمان مرد و خواتین کے لئے از روئے فقہ و شریعت اسلامی میں کیا حکم ہے ؟ (سید خلیل احمد، بی بی نگر )
جواب : – میڈیکل مجبوری کے بغیر خاندانی منصوبہ بندی کی کوئی بھی صورت اختیار کرنا درست نہیں ، یہ نہ صرف ایک گناہ ہے؛ بلکہ اللہ تعالیٰ کی رزاقیت پر ایمان کے مغائر ہے
اور پھر دوسروں کو اس کی ترغیب دینا تو مزید گناہ ہے ، اس کی ترغیب سن کر جو لوگ متاثر ہوں گے ، ان کے گناہ میں بھی ان کی شرکت ہوگی ؛ اس لئے مسلمانوں کے لئے اس طرح کا عمل درست نہیں ہے ۔