انٹرٹینمنٹ
کرینہ کپور کی فلم ’جان جاں‘ کا پوسٹر ریلیز
کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم 'جان جاں' کا فرسٹ پوسٹر جاری کیا ہے۔ اسے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے، ’’سنسنی بالکل قریب ہے اور یہ 3 دنوں میں آپ کے سامنے آرہی ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی آنے والی فلم ‘جان جاں’ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ کرینہ کپورفلم ‘جان جاں’ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کر رہی ہیں۔ جان جاں کا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔ اب فلم ‘جان جاں’ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم ‘جان جاں’ کا فرسٹ پوسٹر جاری کیا ہے۔ اسے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے، ’’سنسنی بالکل قریب ہے اور یہ 3 دنوں میں آپ کے سامنے آرہی ہے۔ ‘جان جاں’ کا ٹریلر 5 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
جان جاں کو سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک جاپانی ناول ‘دی ڈیوشن آف سسپیکٹ ایکس’ سے لی گئی ہے۔