بی جے پی قائد نونیت رانا کیخلاف کیس درج
الیکشن کمیشن کی فلائنگ اسکواڈ کی شکایت پر یہ کیس درج کیا گیا ہے۔ بی جے پی ایم رانا نے مبینہ طور پر یہ ریمارک کیا تھا کہ کانگریس کو ووٹ دینا پاکستان کو ووٹ دینا جیسا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس نے سابق اداکار وبی جے پی لیڈر نونیت رانا کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ ان پر انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے خلاف نامناسب ریمارکس کرنے کا الزام ہے۔
پولیس نے بی جے پی قائد رانا کے خلاف آئی پی سی کے مختلف دفعات171C(الیکشن میں غیر ضروری اثر و رسوخ)r/w171F (الیکشن میں غیر ضروری اثر ورسوخ کی سزا) 171G (انتخابات سے متعلق جھوٹا بیان دینا) اور 188 (عوام کے خدمت کار کے احکام کی تعمیل نہ کرنا) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
یہ کیس، ضلع رنگارریڈی کے شادنگر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا کے حلقہ لوک سبھا امراوتی کی بی جے پی امیدوارہ نونیت رانا نے 8 مئی کو شاد نگر میں انتخابی مہم کے دوران یہ ریمارکس کئے تھے، الیکشن کمیشن کی فلائنگ اسکواڈ کی شکایت پر یہ کیس درج کیا گیا ہے۔ بی جے پی ایم رانا نے مبینہ طور پر یہ ریمارک کیا تھا کہ کانگریس کو ووٹ دینا پاکستان کو ووٹ دینا جیسا ہے۔