قومی

ریجی نگر ضمنی الیکشن ڈرامہ جاری

مغربی بنگال کے مسلم اکثریتی ضلع مرشدآباد کے حلقہ اسمبلی ریجی نگر میں ضمنی الیکشن سے قبل بڑا ڈرامہ جاری ہے۔ ترنمول کانگریس ممتا بنرجی گروپ کے امیدوار ربیع العالم چودھری نے پہلے میدان چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور بعد میں یہ فیصلہ واپس لے لیا۔

کولکتہ (آئی اے این ایس) مغربی بنگال کے مسلم اکثریتی ضلع مرشدآباد کے حلقہ اسمبلی ریجی نگر میں ضمنی الیکشن سے قبل بڑا ڈرامہ جاری ہے۔ ترنمول کانگریس ممتا بنرجی گروپ کے امیدوار ربیع العالم چودھری نے پہلے میدان چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور بعد میں یہ فیصلہ واپس لے لیا۔

چودھری نے قبل ازیں میڈیا سے کہا کہ وہ اپنی نامزدگی واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ پارٹی ورکرس الیکشن کمیشن کی طرف سے الاٹ نئے انتخابی نشان پر مہم چلانے کو تیار نہیں ہیں۔چند گھنٹے بعد صورتحال بدل گئی۔ چودھری نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کی اپیل پر میدان میں ڈٹے رہیں گے۔

اس پیشرفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرشد آباد کے رکن لوک سبھا ترنمول کانگریس ابو طاہر خان نے ریجی نگر سے امیدوار کھڑا کرنے کے فیصلہ پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کو بعض لوگوں نے ہمیشہ گمراہ کیا ہے۔

اس بار بھی وہ گمراہ ہوئی ہیں۔ ریجی نگر ضمنی الیکشن، نندی گرام کے ساتھ 6 اکتوبر کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 9اکٹوبر کو ہوگی۔ ریجی نگر میں ضمنی الیکشن اے جی یو پی قائد ہمایوں کبیر کی وجہ سے ہورہا ہے جنہو ں نے 2 حلقوں سے منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی کردی تھی۔ اس حلقہ سے ان کا بیٹا غلام نبی آزاد الیکشن لڑرہا ہے۔