اسرائیلی صدر نے قادیانیوں کی ستائش کی
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوک نے احمدیہ فرقہ (قادیانی) کی ستائش کی۔ حیفہ میں جمعرات کے دن قادیانیوں کے 29 ویں جلسہ سالانہ میں انہوں نے حیفہ کے میئر کے ساتھ شرکت کی۔
حیفہ۔ (پی ٹی آئی) اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوک نے احمدیہ فرقہ (قادیانی) کی ستائش کی۔ حیفہ میں جمعرات کے دن قادیانیوں کے 29 ویں جلسہ سالانہ میں انہوں نے حیفہ کے میئر کے ساتھ شرکت کی۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نسیٹ کے کئی ارکان بھی موجود تھے۔ ہندوستانی سفیر جے پی سنگھ نے بھی شرکت کی۔ اسرائیلی صدر نے بین مذہبی مذاکرات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ احمدیہ کمیونٹی امن و رواداری کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ اس نے یہودی۔ مسلم ڈائیلاگ میں بھی تعاون کیا ہے۔
ہندوستانی نژاد ایقان احمد شمس نے جس کے والد شمس الدین زائد از 20 برس قبل ہندوستان سے اسرائیل منتقل ہوئے تھے اور احمدیہ برادری کے امام ہیں میثاق مدینہ مشترکہ شہریت کا نمونہ کے عنوان پر لکچر دیا۔ اس نے پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہا کہ احمدیہ فرقہ کی جڑیں ہندوستانی صوبہ پنجاب میں ہیں۔
اس برادری کے لوگ لگ بھگ 100 سال سے اسرائیل میں رہ رہے ہیں۔ یہ کمیونٹی بہت چھوٹی ہے صرف چند ہزار افراد پر مشتمل ہے لیکن اسے حیفہ کے ہمہ ثقافتی ماحول میں مکمل قبولیت حاصل ہے۔
شمس کی پیدائش بھی ہندوستان میں ہوئی تھی اور اس کی فیملی اسرائیل آگئی تھی جب وہ ایک سال کا تھا۔ ہندوستانی سفیر جے پی سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ احمدیہ کمیونٹی کے دل میں ہندوستان کے لئے خاص جگہ ہے۔ انہوں نے احمدیوں کے نعرہ سبھی سے محبت کرو، کسی سے نفرت نہ کرو دہرایا۔