نندی گرام میں ہمارے امیدوار کو اب کیوں گرفتار کیاگیا؟: پون کھیڑا
کانگریس نے ہفتہ کے دن برسراقتدار بی جے پی پر تنقید کی کہ نندی گرام ضمنی الیکشن سے عین قبل کانگریس امیدوار ملن پردھان کو سابق چیف منسٹر ممتا بنرجی کی تائید کے فوری بعد کیوں گرفتار کیا گیا۔
اندور (پی ٹی آئی) کانگریس نے ہفتہ کے دن برسراقتدار بی جے پی پر تنقید کی کہ نندی گرام ضمنی الیکشن سے عین قبل کانگریس امیدوار ملن پردھان کو سابق چیف منسٹر ممتا بنرجی کی تائید کے فوری بعد کیوں گرفتار کیا گیا۔
کانگریس نے کہا کہ جنتا صحیح وقت پر ایسے حربوں کا جواب دے گی۔ کانگریس میڈیا سربراہ پون کھیڑا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ تشویش کی بات ہے کہ مغربی بنگال پولیس نے ہمارے امیدوار کو گرفتار کرلیا حالانکہ اس کے خلاف کیسس پرانے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ گرفتاری اب کیوں ہوئی؟ امیدوار کے خلاف شکایت پرانی ہے۔ آپ کو جب پتہ چلا کہ سابق چیف منسٹر ممتا بنرجی نے نندی گرام ضمنی الیکشن میں ہماری تائید کی ہے تو آپ نے ہمارے امیدوار کو گرفتار کرلیا۔
جنتا ایسے حربوں کا جواب دینے کے لئے صحیح وقت کے انتظارمیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری زیر التواء وارنٹ سے جڑی ہے۔ پون کھیڑا نے یوپی آئی ایم ڈی آر کے حوالہ سے کہا کہ اگر امریکہ کو ہی سب کچھ طئے کرنا ہے تو ہمیں بتادیجئے اگلی مرتبہ صدر ٹرمپ کو ووٹ دیں گے۔