راجہ سبھا نے جمعہ کی نماز کے لئے وقفہ برخواست کردیا
واضح رہے کہ راجیہ سبھا نے نماز جمعہ کے سلسلہ میں ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ہر جمعہ کو نماز کے لئے آدھے گھنٹہ زائد وقفہ ختم کر دیا ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے یہ اقدام کیا ہے۔
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ "فرقہ وارانہ رواج” کی "آئینی مزاج” کے ساتھ اصلاح ایک قابل ستائش قدم ہے۔
راجیہ سبھا کی جانب سے جمعہ کی نماز کی تعطیل کا وقفہ ختم کرنے کے بارے میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں پارلیمانی امور کے سابق وزیر نقوی نے کہا کہ ہندوستانی آئین کا سیکولرازم دیباچہ حکومت یا پارلیمنٹ میں کسی فرقہ یا عقیدے کو کوئی خاص رعایت دئیے جانے کے خلاف ہے۔
نقوی نے کہا کہ نماز پر کوئی پابندی نہیں ہے، نماز کے لئے پارلیمانی تعطیل کے وقفے کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس آئینی اصلاحات پر فرقہ وارانہ حملہ درست نہیں۔
واضح رہے کہ راجیہ سبھا نے نماز جمعہ کے سلسلہ میں ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ہر جمعہ کو نماز کے لئے آدھے گھنٹہ زائد وقفہ ختم کر دیا ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے یہ اقدام کیا ہے۔
انہوں نے اس سے متعلق قوانین کو تبدیل کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اب تک راجیہ سبھا میں دوپہر کے کھانے کا وقفہ ہر جمعہ کو 1:00 سے 2:30 تک ہوتا تھا۔
اسی وقت لوک سبھا میں دوپہر کے کھانے کا وقفہ 1:00 سے 2:00 بجے تک ہوتا ہے۔ یہ اضافی آدھا گھنٹہ راجیہ سبھا میں نماز کے لیے دیا گیا تھا۔ اب چیئرمین نے قواعد میں تبدیلی کر کے اسے ختم کر دیا ہے۔