دہلی

مردم شماری کیلئے آدھار ڈاٹا استعمال کرنے کا منصوبہ نہیں:حکومت

حکومت‘ آدھار ڈاٹا کو مردم شماری کے لئے استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔ مملکتی وزیر برائے الکٹرانکس اور آئی ٹی راجیوچندرشیکھر نے لوک سبھا کو آج یہ بات بتائی۔

نئی دہلی: حکومت‘ آدھار ڈاٹا کو مردم شماری کے لئے استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔ مملکتی وزیر برائے الکٹرانکس اور آئی ٹی راجیوچندرشیکھر نے لوک سبھا کو آج یہ بات بتائی۔

انہوں نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ رجسٹرار جنرل اور سنسس کمشنر آف انڈیا کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ آدھار ڈاٹا کو مردم شماری کے لئے استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھاریٹی آف انڈیا (یوآئی ڈی اے آئی) کے مطابق اُس نے فروری کے اواخر تک زائداز 136 کروڑ آدھار نمبر جاری کئے ہیں۔

چندرشیکھر نے کانگریس رکن ادورپرشاد کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک اندازہ کے مطابق اموات کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد لائیو آدھار نمبر ہولڈرس کی تعداد تخمیناً 130.2 کروڑ ہے جو 2022 کے لئے پیش قیاسی کی گئی آبادی کا زائد از 94 فیصد حصہ ہے۔