تلنگانہ

کار کے نشان کو مارکر سے مٹادیاگیا۔تلنگانہ کے ضلع گدوال کے ایک پولنگ بوتھ میں واقعہ

تلنگانہ کے ضلع گدوال کے پائیڈو علاقہ کے پولنگ بوتھ نمبر167پر ای وی ایم میں بی آرایس کے انتخابی نشان کار کو مارکر سے مٹادیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع گدوال کے پائیڈو علاقہ کے پولنگ بوتھ نمبر167پر ای وی ایم میں بی آرایس کے انتخابی نشان کار کو مارکر سے مٹادیاگیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

اس بوتھ پر 1196جملہ ووٹوں کے منجملہ 848ووٹ ڈالے گئے۔اس بات کی اطلاع ایک رائے دہندہ نے مرکز رائے دہی کے پولنگ عملہ کو دی۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی بی آرایس کے کارکن اورمقامی لیڈران وہاں پہنچے جنہوں نے اس مسئلہ پر انتخابی ڈیوٹی انجام دینے والے عملہ سے بات کی اور اعلی حکام کے علم میں اس مسئلہ کو لایا۔

گدوال،حلقہ لوک سبھا ناگرکرنول کے تحت آتا ہے جہاں سے ریاست کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے امیدوار ڈاکٹر آرایس پراوین کمار ہیں جن کا مقابلہ کانگریس کے ملوروی،بی ایس پی کے منداجگناتھم اور بی جے پی کے پی بھرت سے ہے۔