تلنگانہ

یوم جمہوریہ تقاریب، مرکز کے رہنمایانہ خطوط پر منعقد کی جائیں: ہائی کورٹ

تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ مرکز کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق یوم جمہوریہ تقاریب بشمول پریڈس کا اہتمام کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ مرکز کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق یوم جمہوریہ تقاریب بشمول پریڈس کا اہتمام کریں۔

متعلقہ خبریں
ہائی کورٹ کی مداخلت پر تلنگانہ بلیک آؤٹ سے بچ گیا
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
بلدی الیکشن، تحفظات کے سروے کیلئے وقت متعین کرے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع

عدالت نے حکومت کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ تقاریب میں افراد کو شرکت کی اجازت دی جائے۔ تاہم تقاریب کے مقام کا انتخاب ریاستی حکومت کو کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ کے احکامات اس وقت جاری ہوئے جبکہ ریاستی حکومت نے گورنر ٹی سوندرا راجن کو مطلع کیا کہ یوم جمہوریہ تقاریب راج بھون میں منعقد کی جارہی ہیں۔ جس پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔گورنر سے کہا گیا ہے کہ وہ راج بھون میں پرچم کشائی انجام دیں۔

ہائی کورٹ نے پیش کردہ درخواست پر یہ احکامات جاری کئے۔درخواست گذار نے ریاستی حکومت کو یہ ہدایت دینے کی عدالت سے التجاء کی ہے کہ پریڈس کا بھی اہتمام کیا جائے۔درخواست گذار نے شکایت کی ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے یوم جمہوریہ تقریب شاندار پیمانے پر منعقد نہیں کی جارہی ہے۔

اس سلسلہ میں پریڈس اور دوسرے پروگراموں کا بھی اہتمام نہیں کیا جارہا ہے جوکہ تقاریب کا حصہ ہوتے ہیں۔ عدالت نے ریاستی حکومت کی جانب سے پیش کردہ استدال مسترد کردیا کہ کووڈ19 پروٹوکل کی وجہ سے یوم جمہوریہ تقاریب میں پریڈ کا اہتمام نہیں کیا جارہا ہے۔

سرینواس کی جانب سے پیش کردہ درخواست پر ہائی کورٹ نے مختلف امور کا جائزہ لیااور کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ مرکز کے رہنمایانہ خطوط کو پیش نظر رکھتے ہوئے یوم جمہوریہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے۔درخواست گذار نے کہا کہ پریڈ گراونڈ سکندرآباد میں یوم جمہوریہ تقاریب منعقد کی جاتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاندار پیمانے پر تقاریب کے اہتمام کے بجائے اس کو محدود کردینا یوم جمہوریہ تقاریب کے جذبہ کے خلاف ہے۔ درخواست گذارکے وکیل نے عدالت سے کہا کہ یوم جمہوریہ تقاریب کا شاندار پیمانہ پر انعقاد عمل میں لایا جانا چاہئے۔جیساکہ سابق میں ہواکرتا تھا تاکہ عوام میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوسکے۔