آندھراپردیش

وائی ایس آرکانگریس سے استعفیٰ، ماگنٹی سرینواسلو ریڈی کا اعلان

آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن پارلیمنٹ ماگنٹی سرینواسلوریڈی نے پارٹی سے استعفیٰ کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن پارلیمنٹ ماگنٹی سرینواسلوریڈی نے پارٹی سے استعفیٰ کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
اے پی میں کس سے اتحاد کیا جائے، کس سے نہیں، بی جے پی مخمصہ میں گرفتار
جامع مسجد کیسرا میں جمعیۃ علماء کی ممبرشپ مہم کا جائزہ اجلاس منعقد
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا

انہوں نے پارٹی میں احترام کی کمی کا حوالہ دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ غیر متوقع حالات کی وجہ سے ہوا۔

حلقہ کے اندر اپنے حامیوں اور ساتھی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے ان کے تعاون اور تائید پر پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بھی ستائش کی۔

اطلاعات کے مطابق ان کا بیٹا، ماگنٹی راگھو، اونگول پارلیمانی حلقہ سے نتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔