جرائم و حادثات

چھتیس گڑھ میں بھیانک سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

چیف منسٹر بھوپیش بگھیل نے حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا اور ہر مہلوک کے ورثا کے لئے 4 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ ضلع دھنتاری کے موضع سورام بھٹ گاؤں کے ساکن مہلوکین شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔

بالوڑ: چھتیس گڑھ کے ضلع بالوڑ میں ایس یو وی گاڑی کے ایک ٹرک سے ٹکر کے نتیجہ میں 11  افراد ہلاک ہوگئے جن میں 5 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ 10 مہلوکین کاایک ہی خاندان سے تعلق ہے۔ یہ حادثہ چہارشنبہ کی رات قومی شاہراہ نمبر 30 پر پورور پولیس اسٹیشن کے حدود میں جگتارا موضع کے قریب پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ

 چیف منسٹر بھوپیش بگھیل نے حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا اور ہر مہلوک کے ورثا کے لئے 4 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ ضلع دھنتاری کے موضع سورام بھٹ گاؤں کے ساکن مہلوکین شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔

 پولیس نے بتایا کہ وہ لوگ ضلع کنکر کے موضع مرکاٹولا میں شادی میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی سامنے آرہے ٹرک سے جاٹکرائی۔ پورور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ارون کمار ساہو نے بتایا کہ مہندرا بولیرو گاڑی میں سوار 10  افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ ایک بچہ ہاسپٹل منتقل کئے جانے کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

 نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں جو جائے واقعہ پر ٹرک چھوڑکر فرار ہوگیا۔ حادثہ کی قطعی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔