حیدرآباد

سڑک حادثہ، ماں اور بیٹا موقع پر ہی ہلاک

یہ حادثہ اتناخطرناک تھا کہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت جی وینکماں اور اس کے بیٹے گنیش کے طورپر کی گئی ہے جو اے پی کے اونگول سے تعلق رکھتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ماں اوربیٹا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے چلی مری گاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایس یو وی کار نے ان کی بائیک کو ٹکردیدی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
بیٹے کا قتل : باپ کو عمر قید کی سزا
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک

یہ حادثہ اتناخطرناک تھا کہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت جی وینکماں اور اس کے بیٹے گنیش کے طورپر کی گئی ہے جو اے پی کے اونگول سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ خاندان دس سال پہلے ضلع نلگنڈہ منتقل ہوگیاتھا۔ماں اوربیٹا موٹرسائیکل پر اپنے آبائی مقام جارہے تھے۔کار کی بائیک کوٹکر کے بعد بائیک میں آگ لگ گئی۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے دیورکنڈہ کے ایریا اسپتال منتقل کردیا۔