بھائیوں کے مشترکہ مکان کی فروخت، رقم کی تقسیم کیسے ہوگی؟
جہاں تک آپ کا بنیادی مسئلہ ہے۔ دونوں بھائیوں نے مل کر جائیداد خریدی ہے۔ جب دونوں بھائیوں نے مل کر جائیداد خریدی ہے تو پھر ڈاکیومنٹس میں یہ جوائنٹ پراپرٹی ہے تو پھر دونوں اس پراپرٹی کے آدھے آدھے یا 50، 50 پرسنٹ کے مالک ہیں۔ جہاں تک فلورس کی تعمیر کا سوال ہے۔
سوال : میرا نام مجاہد نواز خان ہے اور میں جہاں نما کا ساکن ہوں ۔ مجھےمکان سے متعلق ایک مسئلہ کا حل دریافت کرنا ہے۔ دراصل بات یہ ہے کہ جہاں نما میں ہمارے والدین نے ہم دو بھائیوں کے نام پر ایک مکان دلایا تھا۔ چند سال گزرنے کے بعد اس مکان کو فروخت کر دیا گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ والدین کو اوپر نیچے اترنے، چڑھنے کے لئے تکلیف ہو رہی تھی۔ جو قیمت میں وہ مکان فروخت ہوا تھا۔ اتنی ہی قیمت میں 200 گز کا مکان گراؤنڈ فلور پر تعمیر شدہ ہم کو مل گیا۔
ہم دو بھائی اس مکان میں گراؤنڈ فلور پر رہ رہے تھے۔ چند سال بعد والدین دار فانی سے کوچ کرگئے۔ چند سال گزرنےکے بعد چھوٹے بھائی نے مشورہ دیاکہ آپ نصف رقم دو اور میں نصف رقم دوں گا۔ فرسٹ فلور کی تعمیر عمل میں لائیں گے اور وہ فرسٹ فلور پر شفٹ ہو جائیں گے۔ میں فرسٹ فلور کی تعمیر مکمل اپنے پیسوں سے کروایا اور ہمارے بھائی صاحب وہ تعمیری رقم میرے کو آہستہ آہستہ چند برسوں میں ادا کر دیئے۔ پھر چند سال بعد سکنڈ فلور کی تعمیر کے لئے سینٹرنگ والوں کو میرے پاس لےآئے۔
دونوں بھی آدھے آدھے پیسے ڈال کر سکنڈ فلور تعمیر کرنے کا اظہار کیا۔ آہستہ آہستہ تعمیر مکمل ہو گئی تاہم چھوٹے بھائی صاحب کے پاس آمدنی کا ذریعہ بہت کم ہو گیا۔ وہ مجبور ہو گئے۔ اور کہنے لگے کہ بھائی آپ نے سکنڈ فلور اپنے پیسوں سے مکمل تعمیر کئے ہیں لہٰذا آپ اس کو کرایہ پر دے کر ‘کرایہ لیتے رہیں کیونکہ میں تعمیر میں رقم نہ دے سکا۔ آپ اس کرایہ کے پورے حقدار ہیں۔ میں کرایہ پچھلے پانچ سال سے وصول کر رہا ہوں۔ جس کا کرایہ 17 ہزار آتا ہے۔ہم کو اس گھر میں رہتے ہوئے الحمدللہ 21سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ ہم دونوں بھائیوں میں کسی بھی قسم کی کوئی خلش نہیں ہے۔
ہم آپس میں بہت پیار سے ایک ساتھ گزارا کرتے ہیں چونکہ اب دونوں کے بچے بھی بڑے ہو چکے ہیں اور کچھ بچوں کی شادیاں بھی ہو چکی ہیں۔ اب بچوں کا ذہن مختلف ہے۔ اس لئے ہم اب اس مکان کو فروخت کر نے کے خواہاں ہے۔ گراؤنڈ فلور، فرسٹ فلور اور سکنڈ فلور ایک ساتھ ہم کو یہ مکان کو بیچنا ہی پڑے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ سکنڈ فلور کی تعمیر کے لئےجملہ رقم میں ہی ادا کیا ہوں اور اب اس مکان کو فروخت کرنے کے بعد ہم بھائی آپس میں کس طریقے سے پیسوں کو تقسیم کریں۔
سکنڈ فلور کا مسئلہ کیسے حل ہوگا۔ سکنڈ فلور کی تعمیر پر خرچ رقم کس طریقہ سے علیحدہ کریں گے اور جو رقم بچے گی۔ وہ رقم ہم آپس میں دونوں بھائی کس طریقے سے تقسیم کریں گے۔ موجودہ سکنڈ فلور مکمل طورپرصرف میرے ہی پیسوں سے بنا ہوا ہے تو مکان بیچنے کے بعد سکنڈ فلور کے کتنے جائز پیسوں کا میں حقدار ہوں گا۔ آپ مجھے اپنا قیمتی مشورہ دیں اور میری رہنمائی کریں۔
جواب : جہاں تک آپ کا بنیادی مسئلہ ہے۔ دونوں بھائیوں نے مل کر جائیداد خریدی ہے۔ جب دونوں بھائیوں نے مل کر جائیداد خریدی ہے تو پھر ڈاکیومنٹس میں یہ جوائنٹ پراپرٹی ہے تو پھر دونوں اس پراپرٹی کے آدھے آدھے یا 50، 50 پرسنٹ کے مالک ہیں۔ جہاں تک فلورس کی تعمیر کا سوال ہے۔
یہ آپ کے اور آپ کے بھائی کے درمیان کا معاملہ ہے۔ جو ایڈیشنل فلورس تعمیر کئے گئے ہیں۔ اس تعلق سے آپ دونوں بھائیوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ہے۔ اس کی بنیاد پر رقم کو آپ لوگ آپس میں تقسیم کرلےسکتے ہیں۔ ڈاکیومنٹس کی بنیاد پر تو پراپرٹی کو صرف آدھی آدھی ہی تقسیم کرنا ہوگا۔ اگر آپ دونوں بھائیوں کے درمیان میں ایسی کوئی انڈراسٹانڈنگ ہے۔
جس کے تحت فلورس کی بنیاد پر آپ اس کی فروخت کی قیمت لگاتے ہیں اور فلورس کی بنیاد پر جس کا پیسہ لگا ہے۔ اگر آپ کے بھائی بھی اس بات کو مانتے ہیں تو پھر اس فلور کے پیسوں کے آپ حقدار رہیں گے لیکن قانونی طور پر یہ ساری جائیداد کی مساوی یعنی آدھی آدھی تقسیم کرنی ہوگی۔
اگر آپ لوگ واضح ہیں کہ کس کا کتنا پیسہ فلورس کی تعمیر پر صرف ہوا ہے تو آپ اس لحاظ سے رقم کو تقسیم کر سکتے ہیں۔ دونوں فلور کا جہاں تک سوال ہے۔ فلور کی قیمت کا جو مسئلہ ہے۔ وہ دونوں بھائی ہی مل کر طئے کریں گے۔