مشرق وسطیٰ
نشانہ بنانے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: سعودی اتحاد نے یمن کو خبردار کردیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حوثیوں نے سعودی عرب پر یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا تھا۔ حوثیوں کا کہنا تھا کہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو سعودی ہوائی اڈوں اور خشکی و سمندر میں واقع اہم تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔
ریاض: یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد نے حوثی باغیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کو نشانہ بنایا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حوثیوں نے سعودی عرب پر یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا تھا۔ حوثیوں کا کہنا تھا کہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو سعودی ہوائی اڈوں اور خشکی و سمندر میں واقع اہم تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔
جس پر اب سعودی اتحاد کا بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور اور غیرمعمولی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔