مشرق وسطیٰ

شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ: ہزاروں افراد کے ’انتقام‘ اور ’امریکہ مردہ باد‘ کے نعرے

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نمازِ جنازہ کے شرکاء نے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جو انتقام کی علامت سمجھے جاتے ہیں جبکہ مجمع نے ’امریکہ مردہ باد‘ اور ’انتقام، انتقام‘ کے نعرے بھی بلند کیے۔

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے موقع پر ہزاروں افراد گرینڈ مصلیٰ مذہبی کمپلیکس میں جمع ہوئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نمازِ جنازہ کے شرکاء نے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جو انتقام کی علامت سمجھے جاتے ہیں جبکہ مجمع نے ’امریکہ مردہ باد‘ اور ’انتقام، انتقام‘ کے نعرے بھی بلند کیے۔

الجزیرہ کے مطابق جنازے کی آمد سے قبل بڑی تعداد میں سوگوار خواتین کو بھی احاطے میں موجود دیکھا گیا۔ اس سے قبل تہران کے مختلف میٹرو اسٹیشنز پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد جمع دیکھی گئی جو میٹرو سروس کھلنے کا انتظار کر رہی تھی تاکہ نمازِ جنازہ میں شرکت کی جا سکے۔