ٹرانس جینڈر طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام 2026–27 کا آغاز، 40 ہزار روپے تک مالی امداد کے لیے درخواستیں طلب
ملک بھر کے ٹرانس جینڈر طلبہ کے لیے خوشخبری ہے۔ تعلیمی مواقع کو فروغ دینے اور مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کی مدد کے مقصد سے ٹرانس جینڈر اسکالرشپ پروگرام 2026–27 کے تحت درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت منتخب امیدواروں کو تعلیم جاری رکھنے کے لیے ایک مرتبہ 40 ہزار روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
حیدرآباد: ملک بھر کے ٹرانس جینڈر طلبہ کے لیے خوشخبری ہے۔ تعلیمی مواقع کو فروغ دینے اور مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کی مدد کے مقصد سے ٹرانس جینڈر اسکالرشپ پروگرام 2026–27 کے تحت درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت منتخب امیدواروں کو تعلیم جاری رکھنے کے لیے ایک مرتبہ 40 ہزار روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
یہ اسکالرشپ تلنگانہ گیگ اینڈ پلیٹ فارم ورکرز یونین کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک زیرِ تعلیم طلبہ کے علاوہ گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کرنے والے ٹرانس جینڈر طلبہ بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے، بشرطیکہ وہ کسی تسلیم شدہ سرکاری یا نجی تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم ہوں۔
اہلیت کی شرائط کے مطابق درخواست گزاروں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے دسویں یا بارہویں جماعت میں کم از کم 35 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں، جبکہ ان کے خاندان کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہو۔
منتخب طلبہ کو ایک مرتبہ 40 ہزار روپے تک کی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ مالی رکاوٹوں کے باوجود اپنی تعلیم بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔
اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اہل امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔
اسکالرشپ، اہلیت یا درخواست کے طریقۂ کار سے متعلق مزید معلومات کے لیے شیخ صلاح الدین سے موبائل نمبر 9642424799 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔