حیدرآباد

حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ روز نے بتایا کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹہ میں انفورسمنٹ کی ٹیموں نے تلاشی مہم کے دوران 12 لاکھ 17 ہزار روپے نقد رقم‘ 63 ہزار روپے مالیت کی دیگر اشیاء اور 86 لیٹر غیرقانونی شراب کو ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ روز نے بتایا کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹہ میں انفورسمنٹ کی ٹیموں نے تلاشی مہم کے دوران 12 لاکھ 17 ہزار روپے نقد رقم‘ 63 ہزار روپے مالیت کی دیگر اشیاء اور 86 لیٹر غیرقانونی شراب کو ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
لوک سبھا الیکشن : سیکٹورل آفیسرس کو جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کی ہدایت
انتخابی ضابطہ اخلاق، بغیر اجازت جلسہ کو روک دیا گیا

اس طرح انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے تاحال حیدرآباد میں 13 کروڑ 45 لاکھ روپے نقد رقم‘ ایک کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کی دیگر اشیاء اور تقریباً 20 ہزار لیٹر غیرقانونی شراب کو ضبط کیا۔

اس ضمن میں 214 مقدمات درج کئے گئے۔ اس دوران 2593 لائسنس یافتہ اسلحہ جمع کروائی گئی اور 155 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی۔