حیدرآباد

سکندرآباد: سواپنا لوک کمپلیکس میں لگی بھیانک آگ

اطلاع ملتے ہی تلنگانہ فائر سروسز کے فائر فائٹرز حرکت میں آگئے اور عمارت کو خالی کرالیا۔ سواپنا لوک کمپلیکس میں موجود عوام نے سب سے پہلے ساتویں اور آٹھویں منزل سے دھواں اٹھتے دیکھا۔ بعد ازاں آگ نے عمارت کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حیدرآباد: سکندرآباد کے مشہور سواپنا لوک کمپلیکس میں جمعرات کی شام بھیانک آگ لگ گئی۔ 10 سے زائد فائر انجنوں نے آگ بجھانے کا شروع کردیا ہے اور تادم تحریر آگ پوری طرح بجھائی نہیں جاسکی ہے۔

متعلقہ خبریں
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
سکندر آباد میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی، اگنی ویر میں نام درج کرانے نوجوانوں کو موقع
سکندرآباد کی تاج محل ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ

اطلاع ملتے ہی تلنگانہ فائر سروسز کے فائر فائٹرز حرکت میں آگئے اور عمارت کو خالی کرالیا۔ سواپنا لوک کمپلیکس میں موجود عوام نے سب سے پہلے ساتویں اور آٹھویں منزل سے دھواں اٹھتے دیکھا۔ بعد ازاں آگ نے عمارت کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ڈسٹرکٹ فائر آفیسر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ ابھی تک ایک درجن سے زیادہ فائر ٹینڈرس آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

فائر فائٹرز نے عمارت میں موجود لوگوں کو بچانے کے لیے اونچی کرینوں کا استعمال کیا۔

یہ واقعہ سکندرآباد کے مصروف ترین تجارتی علاقے میں پیش آنے کے بعد وہاں ٹریفک نظام ٹھپ ہوگیا۔ ٹریفک پولیس نے علاقے میں گاڑیوں کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لئے ان کا رخ دوسری طرف موڑ دیا۔

ساؤتھ زون کے ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ آگ شام 7:30 بججے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ وزیر تلاسانی سرینواس یادو نے جائے وقوعہ پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

فائر فائٹرز نے کمپلیکس میں پھنسے 8 افراد کو کامیابی سے بچا لیا ہے اور ان لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کمپلیکس کے اوپر سے مدد کے لئے آوازیں لگارہے تھے۔

پولیس بھی صورتحال پر قابو پانے کے لئے فائر فائٹرس کی مدد کررہی ہے۔