حیدرآباد

تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے تحریری امتحان کا شیڈول جاری کیا

یہ تحریری امتحان 12مارچ کوہوگا۔ٹکنیکل پیپر (آبجکٹیو ٹائپ) برائے ایس سی ٹی ایس آئی(آئی ٹی اینڈ سی او) اور ایس سی ٹی اے ایس آئی (ایف پی بی)عہدوں کے لئے 12مارچ کو 10بجے دن تا1بجے دوپہر اور 2.30بجے دوپہر تا5.30بجے شام ہوں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ(ٹی ایس ایل پی آربی)نے ایس سی ٹی سب انسپکٹرس پولیس (سیول)یا اس کے مساوی، پولیس کانسٹیبل (سیول) یا اس کے مساوی، ٹرانسپورٹ کانسٹیبلس محکمہ آبکاری ونشہ بندی کے حتمی تحریری امتحان کا تفصیلی شیڈول جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹاسک فورس ساؤتھ زون میں ”معمول“ کی وصولی کا ایک دوسرے پر الزام۔ فرضی شکایت پر کانسٹبل معطل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان
تلنگانہ اسمبلی الیکشن، بی جے پی کی سنٹرل کمیٹی کا اعلان
سبسیڈی لون کے درخواست گزاروں کا حج ہاؤز میں ہجوم
ٹی ایس ایمسٹ (بی پی سی) اور آئی سیٹ میں داخلوں کی کونسلنگ کاشیڈول جاری

یہ تحریری امتحان 12مارچ کوہوگا۔ٹکنیکل پیپر (آبجکٹیو ٹائپ) برائے ایس سی ٹی ایس آئی(آئی ٹی اینڈ سی او) اور ایس سی ٹی اے ایس آئی (ایف پی بی)عہدوں کے لئے 12مارچ کو 10بجے دن تا1بجے دوپہر اور 2.30بجے دوپہر تا5.30بجے شام ہوں گے۔

ایس سی ٹی ایس آئی(پی ٹی او)ٹسٹ (ٹکنیکل پیپر۔آبجکٹیو ٹائپ)26مارچ کو 10بجے دن تا1بجے دوپہر ہوگا۔ایس سی ٹی پی سی (ڈرائیور) ڈرائیورآپریٹر اور ایس سی ٹی پی سی (میکانک) کے لئے ٹسٹ 2اپریل کو10بجے دن تا1بجے دوپہر اور 2.30بجے دوپہر تا 5.30بجے شام بالترتیب ہوگا۔

بورڈ ریاضی اورذہنی صلاحیت کے امتحان کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان کا ٹسٹ بھی تمام ایس سی ٹی ایس آئیز/اے ایس آئیز کے عہدوں کے لئے 8اپریل کو 10بجے دن تا1بجے دوپہر اور 2.30بجے دوپہر تا 5.30بجے شام منعقد کرے گا۔

اسی طرح جنرل اسٹڈیز، تلگو/اردو کا ٹسٹ برائے ایس سی ٹی ایس آئیز(سیول) اور اس کے مساوی عہدوں کے لئے 9اپریل کو 10بجے دن تاایک بجے دوپہر اور 2.30بجے دوپہر تا 5.30بجے شام ہوگا۔

ایس سی ٹی پی سیز (سیول)عہدوں یا پھر اس کے مساوی عہدوں، ٹرانسپورٹ کانسٹیبل اور آبکاری ونشہ بندی کے کانسٹیبل کے عہدوں کے لئے جنرل اسٹیڈیز کا ٹسٹ 23اپریل کو 10بجے دن تا1بجے دوپہر ہوگا۔ایس سی ٹی پی سی (آئی ٹی اینڈ سی او) کے عہدوں کے لئے امتحان 23اپریل کو 2.30بجے دن تا 5.30بجے شام ہوگا۔طلبہ کے فائدہ کیلئے پہلے ہی سے تفصیلی شیڈول جاری کیاگیا ہے۔