قومیمذہب

سینہ اور پشت کا بال منڈانا

مردوں کے سینہ اور پیٹھ پر بال اُگ آتے ہیں ، بعض لوگوں کو ایسے بال بہت زیادہ ہوجاتے ہیں ، کیا اس بال کو صاف کیا جاسکتا ہے ؟

سوال:- مردوں کے سینہ اور پیٹھ پر بال اُگ آتے ہیں ، بعض لوگوں کو ایسے بال بہت زیادہ ہوجاتے ہیں ، کیا اس بال کو صاف کیا جاسکتا ہے ؟(بختیار احمد، سوریا پیٹ)

جواب :- ان بالوں کو نہ رکھنا واجب ہے اور نہ منڈانا ، اس لئے اگر بال کے بڑے ہوجانے کی وجہ سے بے چینی ہو، یا کسی مصلحت کی وجہ سے بال صاف کرنا پڑے ،جیسے آپریشن کی وجہ سے مریض کا بال صاف کیا جاتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ؛

البتہ بلا عذر کے اس بال کوصاف کرنا ادب کے خلاف ہے اور اس سے بچنا بہتر ہے : فی حلق شعر الصدر والظھر ترک الأدب (ردالمحتار : ۶؍۴۰۷)