قومی

وائٹ ہاؤس چوکی کے قریب فائرنگ کرنے والا مارا گیا

گزشتہ ایک ماہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قرب و جوار میں فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ قانون نافذ کرنے والی ایجنسی نے ایکس پر پوسٹ بیان میں کہا کہ حملہ آور نے بیاگ سے بندوق نکالی اور گولیاں چلانا شروع کردیا۔

واشنگٹن (اے پی) وائٹ ہاؤس سیکورٹی چیک پوائنٹ کے قریب ہفتہ کے دن فائرنگ کرنے والا جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔ یو ایس سکریٹ سرویس نے یہ بات بتائی۔

گزشتہ ایک ماہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قرب و جوار میں فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ قانون نافذ کرنے والی ایجنسی نے ایکس پر پوسٹ بیان میں کہا کہ حملہ آور نے بیاگ سے بندوق نکالی اور گولیاں چلانا شروع کردیا۔

سکریٹ سرویس عہدیداروں نے جوابی فائرنگ کی اور حملہ آور نے دواخانہ میں دم توڑ دیا۔ مشتبہ شخص کی شناخت 21 سالہ ناصر بیسٹ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بات بتائی کیونکہ وہ تحقیقات کے تعلق سے کسی سے بھی بات چیت کرنے کے مجاز نہیں۔

ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے عدالتی ریکارڈ کے بموجب ناصر بیسٹ کو جولائی 2025ء میں گرفتار کیا گیا تھا اس وقت اس نے وائٹ ہاؤس کی ایک اور چوکی سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

عہدیداروں نے اسے رکنے کو کہا تھا لیکن اس نے ان کی بات نہیں مانی تھی۔ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ یسوع مسیح ہے اور چاہتا ہے کہ اسے گرفتار کرلیا جائے۔ ہفتہ کے دن فائرنگ میں قریب میں ٹھہرا ایک شخص پھنس گیا تھا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ آیا یہ شخص مشتبہ شخص کی ابتدائی فائرنگ میں زخمی ہوا یا سیکورٹی عہدیداروں کی جوابی فائرنگ میں زخمی ہوا۔ سکریٹ سرویس کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی بھی عہدیدار زخمی نہیں ہوا۔

ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔ ٹرمپ ویک اینڈ منانے اپنے نیوجرسی گولف کلپ جانا چاہتے تھے لیکن انہوں نے جمعہ کے دن یہ منصوبہ ترک کردیا اور وائٹ ہاؤس میں ہی رہے۔