تلنگانہ

تلنگانہ: خون کے اجزاء کی غیرقانونی تیاری، ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن کا چھاپہ

خون کے اجزاء کی غیر قانونی تیاری اور فروخت سے متعلق اطلاع کی بنیاد پر، ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن، تلنگانہ کے عہدیداروں نے پلاٹ نمبر 2 پر واقع بلڈ بینک ”ایشین بلڈ سنٹر“(ایشین ہیلت فاؤنڈیشن کا ایک یونٹ) کے احاطے پر چھاپہ مارا۔

حیدرآباد: ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن، تلنگانہ نے اے ایس راؤ نگر، میڑچل۔ملکاجگری ضلع میں واقع ”ایشین بلڈ سنٹر“ نامی بلڈ بینک کے ذریعہ خون کے اجزاء بشمول سنگل ڈونر پلیٹلیٹس، پیک آر بی سی اور پلازمہ کی غیر قانونی تیاری / سپلائی کے معاملہ کو بے نقاب کیا۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد

خون کے اجزاء کی غیر قانونی تیاری اور فروخت سے متعلق اطلاع کی بنیاد پر، ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن، تلنگانہ کے عہدیداروں نے پلاٹ نمبر 2 پر واقع بلڈ بینک ”ایشین بلڈ سنٹر“(ایشین ہیلت فاؤنڈیشن کا ایک یونٹ) کے احاطے پر چھاپہ مارا۔

ایشین بلڈ سنٹر کو ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے صرف انسانی خون کو جمع کرنے، پروسیسنگ کرنے اور تقسیم کرنے کی اجازت دی تھی۔

بلڈ سنٹر کو خون کے اجزاء جیسے کہ سنگل ڈونر پلیٹلیٹس، پیک آر بی سی، پلازمہ وغیرہ تیار کرنے اور تقسیم کرنے کا اختیار نہیں تھا۔چھاپہ کے دوران حکام کو معلوم ہوا کہ بلڈ بینک غیر قانونی طور پر خون کے اجزاء جیسے پیک آر بی سی، پلازمہ تیار کر کے مریضوں کو فراہم کر رہا ہے۔

بلڈ سنٹر کے ٹکنیشین جے روی کمار نے چھاپے کے دوران انکشاف کیا کہ سنگل ڈونر پلیٹلیٹس غیر قانونی طور پر دوسرے بلڈ بینکوں سے منگوائے جاتے ہیں اور مریضوں کو غیر مجاز طریقہ سے فراہم کیے جا رہے تھے۔

چھاپے کے دوران ڈی سی اے کے اہلکاروں نے خون کے اجزا ضبط کر لیے۔ ایشین بلڈ سنٹر کے احاطے سے 02 پیک آر بی سی بیگس اور 1 پلازما بیگ کے ساتھ خون کے اجزاء کے سیلز بل کی کتابیں، خون کے حصول کے فارم، اور سنگل ڈونر پلیٹلیٹس کے لیبل وغیرہ ضبط کئے گئے۔