آندھراپردیش

آندھراپردیش میں آرٹی سی بس اُلٹ گئی، 12 مسافرین زخمی

اس حادثہ میں 12مسافرین شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے قریبی جگیا پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔ دو مسافرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس حادثہ کے وقت بس میں 25مسافرین سوار تھے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع این ٹی آرمیں آرٹی سی بس الٹ گئی۔اس حادثہ میں 12مسافرین زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے چلاکالوٹول پلازہ کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب اچانک بس کی لائٹس کے بند ہونے کے سبب اس تیزرفتار بس کے ڈرائیور نے بریک لگایا،اس کے نتیجہ میں ڈرائیور نے اس بس کا توازن کھودیااور یہ بس ڈیوائیڈر سے ٹکراکر الٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

اس حادثہ میں 12مسافرین شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے قریبی جگیا پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔ دو مسافرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس حادثہ کے وقت بس میں 25مسافرین سوار تھے۔

اس حادثہ کے بعد بس کے بقیہ مسافرین کو پولیس نے حیدرآباد جانے والی دوسری بس میں بٹھادیا۔ان مسافرین نے کہا کہ خراب سڑک بشمول سڑکوں پر گڑھوں اورخراب روشنی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

پولیس نے کرین کی مدد سے بس کو سڑک سے ہٹاتے ہوئے اس سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کرنے کے اقدامات کئے۔اس حادثہ میں بس کو نقصان پہنچا۔یہ بس آندھراپردیش کے وجئے واڑہ سے حیدرآبادجارہی تھی۔آرٹی سی کے عہدیداروں نے اس معاملہ کی اپنے طورپر جانچ کا آغاز کردیا۔