تلنگانہسوشیل میڈیا
کریم نگر میں کھدوائی کے دوران نظام دور کے چاندی کے سکے برآمد
مزدروں نے ان سکوں کو ہر ایک میں مساوی طورپر تقسیم کرلیا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی تحصیلدار، دیگر عہدیداروں کے ساتھ وہاں پہنچ گیا اور جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں چاندی کے سکے پائے گئے جو نظام حیدرآباد کے دور کے ہیں۔یہ27 سکے ضلع کے گولہ پلی میں منریگا کے مزدوروں کی جانب سے کی گئی کھدوائی کے دوران پائے گئے۔
مزدروں نے ان سکوں کو ہر ایک میں مساوی طورپر تقسیم کرلیا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی تحصیلدار، دیگر عہدیداروں کے ساتھ وہاں پہنچ گیا اور جانچ شروع کردی۔
بعض سکوں کے برآمد ہونے کے بعد عہدیداروں نے مزدوروں سے خواہش کی کہ بقیہ سکوں کو حکومت کے حوالے کیاجائے۔یہ سکے 1869 تا1911 کے دور کے ہیں جن کا معائنہ کیاگیا۔