ہماچل کے شملہ میں ایک پک اپ گاڑی کے کھائی میں گرنے سے چھ لوگوں کی موت
پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ آج شام قریب 7.05 بجے پیش آیا۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت چھ لوگ سوار تھے۔ رام پور پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بچاؤ کام شروع کیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ گاڑی میں سوار تمام چھ لوگ موقع پر ہی مردہ پائے گئے۔
شملہ: ہماچل پردیش کے شملہ ضلع میں جمعہ کو ٹکلیچ-کاشاپاٹ شاہراہ پر ایک پک اپ گاڑی کے گہری کھائی میں گر جانے سے چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔
پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ آج شام قریب 7.05 بجے پیش آیا۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت چھ لوگ سوار تھے۔ رام پور پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بچاؤ کام شروع کیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ گاڑی میں سوار تمام چھ لوگ موقع پر ہی مردہ پائے گئے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹکلیچ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) بھیجا گیا ہے۔
ہلاک شدگان کی شناخت ابھشیک سینی (23)؛ اشوک جین (32) ؛ گاڑی کے ڈرائیور لائق رام (56) ؛ نتن جین (23) اور کاوانو گاؤں کی رہنے والی ماں-بیٹے آشا کماری (40) اور اگل آزاد (12) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حادثہ لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے پیش آیا۔
قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا جا رہا ہے، جبکہ حادثے کی صحیح وجہ کی تفصیلی جانچ کی جا رہی ہے۔ شملہ ضلع پولیس نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔