سعودی عرب کو روک کر کیپ ورڈے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں
دوسری جانب سعودی عرب، جسے ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے جیت درکار تھی، تیسرے نمبر پر رہنے کے بعد باہر ہو گیا۔ کیپ ورڈے اب راؤنڈ آف 32 میں موجودہ چیمپئن ارجنٹینا کا سامنا کرے گا، جو ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی اس ٹیم کے لیے ایک یادگار مقابلہ ہوگا۔
ہیوسٹن: کیپ ورڈے نے ہفتہ کو گروپ ایچ کے اپنے آخری میچ میں سعودی عرب کو بغیر کسی گول کے ڈرا پر روک کر فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔
این آر جی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں افریقی ملک کیپ ورڈے کے لیے گروپ ایچ میں اسپین کے بعد دوسرے نمبر پر رہنے کے لیے ایک پوائنٹ کافی تھا۔ اسپین نے گروپ کے دوسرے میچ میں یوروگوئے کو 1-0 سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب سعودی عرب، جسے ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے جیت درکار تھی، تیسرے نمبر پر رہنے کے بعد باہر ہو گیا۔ کیپ ورڈے اب راؤنڈ آف 32 میں موجودہ چیمپئن ارجنٹینا کا سامنا کرے گا، جو ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی اس ٹیم کے لیے ایک یادگار مقابلہ ہوگا۔
میچ کے دوران سعودی عرب نے زیادہ دیر تک گیند اپنے قبضے میں رکھی، لیکن وہ کیپ ورڈے کی منظم اور مضبوط دفاعی لائن کو توڑنے میں ناکام رہا۔ کیپ ورڈے اس ٹورنامنٹ میں سب سے حیران کن کارکردگی دکھانے والی ٹیموں میں شامل ہو کر ابھرا ہے۔
وقفے کے بعد کیپ ورڈے نے زیادہ جارحانہ انداز اپنایا۔ سعودی گول کیپر محمد العویس نے متبادل کھلاڑی لاروس ڈوارٹے کے شاٹ کو شاندار انداز میں روکا، جبکہ ڈیفنڈرعلی العمری نے ویگنر پینا کے قریب سے لگائے گئے شاٹ کو اہم طریقے سے بلاک کیا۔
پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی اس ٹیم نے اسٹاپج ٹائم میں ایک شاندار جیت کے ساتھ گروپ اسٹیج کا اختتام تقریباً کرہی لیا تھا۔ گلسن روڈریگز نے برق رفتاری سے جوابی حملہ کرتے ہوئے گیند متبادل کھلاڑی نونو دا کوسٹا کو دی، لیکن واضح گول کے موقع کے باوجود نونو کا شاٹ ہدف سے باہر چلا گیا۔
سعودی عرب نے دوسرے ہاف میں کئی نئے کھلاڑی میدان میں اتارے، جس میں کپتان سالم الدوسری کی جگہ محمد ابو الشمات کو شامل کرنا بھی تھا، تاہم یہ تبدیلیاں مطلوبہ نتیجہ نہ دے سکیں۔ پورے میچ میں کیپ ورڈے کا دفاع انتہائی منظم رہا، جس سے سعودی عرب کے اٹیکرز پریشان رہے۔ انہوں نے آسانی سے پانچ منٹ کا اضافی وقت نکالا اور میچ ختم ہونے کی سیٹی بجتے ہی کشن منایا۔
کیپ ورڈے نے گروپ مرحلے میں کوئی میچ ہارے بغیر اپنی مہم مکمل کی۔ اس سے قبل انہوں نے اسپین اور یوروگوئے کے خلاف مقابلے برابر کیے تھے، جبکہ سعودی عرب کے خلاف ایک اور پوائنٹ حاصل کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں پہلی ہی کوشش میں راؤنڈ آف 32 میں تاریخی جگہ دلائی۔
سعودی عرب کے لیے یہ ڈرا ورلڈ کپ مہم کے اختتام کا سبب بن گیا، جبکہ کیپ ورڈے اب ناک آؤٹ مرحلے میں ارجنٹینا کے خلاف اپنی فٹبال تاریخ کے سب سے بڑے مقابلے کی تیاری کر رہا ہے۔