کرناٹک

ایس ڈی پی آئی، ممنوعہ پی ایف آئی کارکنوں کے مکانات پر دھاوے

منگلورو سٹی پولیس نے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) اور ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی کے بعض کارکنوں کے مکانات پر دھاوے کیے۔

منگلورو: منگلورو سٹی پولیس نے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) اور ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی کے بعض کارکنوں کے مکانات پر دھاوے کیے۔

دھاوے کے دوران ممنوعہ تنظیم اور ایس ڈی پی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے پنم بورڈ، سورتھکل، اُلال اور دیگر نواحی علاقوں پردھاوے کیے۔

یہ دھاوے سٹی پولیس کمشنر این ششی کمار کی رہنمائی میں کیے گئے۔ ایس ڈی پی آئی دکشن کنڑ ضلع کے صدر ابوبکر کولائی کے مکان واقع کولائی پر دھاواکیا گیا۔

واضح رہے کہ 22/ ستمبر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) اور دیگر ایجنسیو ں نے پورے ملک میں پی ایف آئی قائدین کے دفاتر اور مکانات پر دھاوے کرکے گرفتاریاں کی تھیں۔

بعد ازاں دہشت گردانہ سرگرمیوں کا الزام عائد کرکے پی ایف آئی اور اس کی معاون تنظیموں پر امتناع عائد کردیا تھا۔