حیدرآباد

ضعیف والدین کے ساتھ بدسلوکی پر جیل کی سزا : حیدرآباد ضلع کلکٹر

حیدرآبادضلع کلکٹر رندیپ دوریشٹی نے آج صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہر جمعہ کو 3:30 تا 5:30 بجے شام دفتر ضلع کلکٹریٹ حیدرآباد میں ضعیف والدین کی دیکھ بھال سے متعلق معاملات کی سماعت کی جائے گی۔

حیدرآباد: حیدرآبادضلع کلکٹر رندیپ دوریشٹی نے آج صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہر جمعہ کو 3:30 تا 5:30 بجے شام دفتر ضلع کلکٹریٹ حیدرآباد میں ضعیف والدین کی دیکھ بھال سے متعلق معاملات کی سماعت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
ڈرائیور کی ’اوقات‘ پوچھنے پر چیف منسٹر مدھیہ پردیش نے کلکٹر کا تبادلہ کردیا (ویڈیو)
دہلی کے اولڈ ایج ہوم میں آتشزدگی، 2افراد ہلاک

واضح ہو کہ بزرگ والدین کی دیکھ بھال اور بہبود سے متعلق ایکٹ 2000 کے مطابق جو کوئی بھی بزرگوں اور والدین کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال میں ناکام رہتے ہیں، انھیں مذکورہ قانون کے تحت 3 ماہ قید یا 5 ہزار روپئے جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاسکیں گی۔

علاوہ ازیں ضعیف والدین کی جانب سے اولاد کو دی گئی غیرمنقولہ جائیداد کے معاہدوں کو بھی منسوخ کردیا جائے گا اور انھیں ان کے گھروں سے بے دخل کردیا جائے گا۔

کلکٹر نے عوام کو مشورہ دیا کہ حیدرآباد ضلع میں اگر کوئی اپنے ضعیف والدین کے ساتھ بدسلوکی، تشدد یا دیکھ بھال میں ناکام رہتے ہیں وہ فوری دفتر کلکٹریٹ سے رجوع کریں۔

تا حال دفتر کلکٹریٹ کی جانب سے 10 مقدمات کی سماعت کی گئی۔