تعلیم و روزگار

مہاراشٹرا میں ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان

امسال، کل 15,29,096 لاکھ طلباء نے مہاراشٹر ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کی اور ان میں سے 14,34,893 یا 93.83 فیصد نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مہاراشٹر کے نو ڈویژن میں سے کونکن ڈیویزن کانتیجہ 98.11 فیصدرہا ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے دسویں جماعت (ایس ایس سی ) کے امسال مارچ میں ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
گروپI کے جوابی بیاضات کی جانچ کا آغاز، جلد نتائج کا اعلان متوقع
ایس ایس سی میں ناکام طلباء کیلئے مفت کوچنگ
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل

امسال، کل 15,29,096 لاکھ طلباء نے مہاراشٹر ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کی اور ان میں سے 14,34,893 یا 93.83 فیصد نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مہاراشٹر کے نو ڈویژن میں سے کونکن ڈیویزن کانتیجہ 98.11 فیصدرہا ہے۔

ریاست کی 10,000 اسکولوں نے 100 فیصد نتیجہ حاصل کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان اسکولوں کا ایک بھی طالب علم فیل نہیں ہوا۔جبکہ لڑکیاں (95.87 فیصد ) اور (92.06 فیصد) سے لڑکوں کامیاب ہوئے ہیں۔

اور اسکور کارڈ دیکھنے کے لنکس ان ویب سائٹس پر دستیاب ہیں: mahresult.nic.in، sscresult.mkcl.org اور ssc.mahresults.org.in۔