تلنگانہ

قلب پرحملہ سے ایس ایس سی طالب علم کی موت

اسکول کے ہاسٹل میں مقیم سریکانت نے صبح ناشتہ کیا اوروہ اپنے ڈارمیٹری کی طرف جارہا تھا کہ اچانک گرپڑا۔ اس کے ساتھیوں نے فوری اسکول اسٹاف کو مطلع کیا۔ اسٹاف سریکانت کوفوری ہیلت سنٹرلے گئے ۔

حیدرآباد: ایک صدمہ انگیزواقعہ میں ہنواڑہ منڈل کے بوڈوماتانڈا(ضلع محبوب نگر) کے 15سالہ ایس ایس سی طالب علم سریکانت ہارٹ اٹیک  کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ دھنواڑہ کے قبائلی اقامتی اسکول میں جمعہ کی صبح یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی

اسکول کے ہاسٹل میں مقیم سریکانت نے صبح ناشتہ کیا اوروہ اپنے ڈارمیٹری کی طرف جارہا تھا کہ اچانک گرپڑا۔ اس کے ساتھیوں نے فوری اسکول اسٹاف کو مطلع کیا۔ اسٹاف سریکانت کوفوری ہیلت سنٹرلے گئے ۔

جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد طالب علم کو بہتر علاج کیلئے نارائن پیٹ ڈسڑکٹ ہاسپٹل منتقل کرنے کا مشورہ دیا مگر ہاسپٹل میں طبی جانچ کے دوران سریکانت چل بسا۔ڈاکٹروں نے کہاکہ قلب پر حملہ کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔