حیدرآباد

تلنگانہ اسمبلی انتخابات۔حیدرآباد سٹی پولیس کی مناسب تیاری

حیدرآباد سٹی پولیس تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے مناسب تیاری کررہی ہے۔۔ڈی سی پی ساوتھ زون حیدرآباد سائی چیتنیہ نے ایک ویڈیو پیام میں کہاکہ ساوتھ زون میں 608مراکز رائے دہی بنائے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے مناسب تیاری کررہی ہے۔۔ڈی سی پی ساوتھ زون حیدرآباد سائی چیتنیہ نے ایک ویڈیو پیام میں کہاکہ ساوتھ زون میں 608مراکز رائے دہی بنائے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
ٹاسک فورس ساؤتھ زون میں ”معمول“ کی وصولی کا ایک دوسرے پر الزام۔ فرضی شکایت پر کانسٹبل معطل
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

ان میں 280 حساس پولنگ اسٹیشن قراردیئے گئے ہیں۔ساوتھ زون میں بہادرپورہ اسمبلی حلقہ،چارمینار اسمبلی حلقہ،یاقوت پورہ اسمبلی حلقہ،چندرائن گٹہ اسمبلی اورملک پیٹ اسمبلی حلقہ کے علاوہ راجندرنگر اسمبلی حلقہ کا کچھ حصہ آتا ہے۔

متعلقہ حکام کی جانب سے پولیس نوڈل آفیسرس مقررکئے گئے ہیں جن کے ساتھ تال میل کیاجارہا ہے۔باہر سے بھی سی آرپی ایف فورس طلب کی گئی ہے تاکہ مکمل انتخابی عمل کو پُرامن بنایاجائے۔

الگ الگ مرحلہ میں یہ فورس طلب کی گی ہے۔20اکتوبر کوپہلے مرحلہ میں یہ فورس آرہی ہے جن کے قیام کاانتظام کیاگیا ہے۔

ڈی آئی جی سی آرپی ایف نے بھی مقامات کا معائنہ کیا اور ان مقامات کے قیام کے قابل ہونے کی منظوری دے دی۔کمشنر پولیس حیدرآباد آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کو یقینی بناناچاہتے ہیں۔غیر سماجی عناصرکی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ساتھ ہی رقم، مفت کی اشیا یا پھر شراب کی تقسیم کو روکاجائے گاتاکہ رائے دہندے بغیر کسی خوف یا اثر کے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے مسلسل روڈی شیٹرس کی کونسلنگ کی جارہی ہے۔معمول کے مطابق پابند مچلکہ کیاجارہا ہے۔

اب تک تقریبا 200افراد کوپابند مچلکہ کیاگیا۔پولیس روڈی شیٹرس کی سرگرمیوں پر نظررکھے ہوئے ہے تاکہ وہ غیر سماجی سرگرمیوں سے دوری اختیار کریں۔ان کو اصل دھارے میں لانے کی کوشش بھی چل رہی ہے۔