حیدرآباد : ارہ ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا ماہانہ طرحی مشاعرہ کل بروز اتوار رات نو بجے دفتر جماعت اسلامی چھتہ بازار حیدرآباد پر زیر صدارت ممتاز شاعر ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری منعقد ہوا
ابتداء میں ظفر فاروقی کی تلاوت و ترجمان کے بعد جنید حسینی کی طرحی نعت سے مشاعرے کا آغاز ہوا
غزل کے دور میں صدر مشاعرہ کے علاوہ ڈاکٹر محسن جلگانوی ڈاکٹر فاروق شکیل سردار سلیم طاہر گلشن آبادی سمیع اللہ حسینی ارشد شرفی معالے اچلپوری یوسف قدیر رفیع اللہ رفیع نور الدین أمیر کلیم شیخ شکیل حیدر سخی سرمست بلبیر سنگھ سعداللہ خان سبیل حامد رضوی زاہد ہریانوی اکبر خان سید پاشاہ رہبر تنویر خطیب ظہیر الدین ساجد ثنا اللہ وصفی جہانگیر قیاس معراج الدین صدیقی عبدالشکور شاداب فرید خان اور ظفر فاروقی نے طرحی سنجیدہ کلام سنا کر داد پائی
درمیان میں طنز و مزاح کے ممتاز شاعر وحید پاشاہ قادری شبیر خان اسمارٹ اور ابوالفیضان واجد نے اپنے مزاحیہ کلام سے محفل کو زعفران زار کیا آخر میں ناظم مشاعرہ ظفر فاروقی کے شکریہ پر یہ خوش گوار محفل اختتام کو پہنچی ۔