ٹماٹر کی قیمت میں اچانک گراوٹ، کسانوں کو مشکلات کا سامنا
دو ماہ قبل ٹماٹر کے 25 کلو کریٹ کی قیمت 900روپے تھی جس پر اب 100روپئے بھی نہیں مل رہے ہیں۔ دوسری جانب درمیانی افراد اور تاجر کسانوں سے خریدی گئی فصل کو منڈی میں مہنگے داموں فروخت کر کے منافع کما رہے ہیں۔
حیدرآباد: ٹماٹر کی قیمت میں اچانک گراوٹ سے کسانوں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایک ماہ قبل ایک کیلو ٹماٹر کی قیمت 200 روپے تھی تاہم یہ قیمت گھٹ کر 50 روپئے ہوگئی جس سے کسان پریشان ہیں۔ تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد ضلع میں اس سال تقریباً 1400 ایکڑ اراضی پر ٹماٹر کی فصل کاشت کی گئی ہے۔
دو ماہ قبل ٹماٹر کے 25 کلو کریٹ کی قیمت 900روپے تھی جس پر اب 100روپئے بھی نہیں مل رہے ہیں۔ دوسری جانب درمیانی افراد اور تاجر کسانوں سے خریدی گئی فصل کو منڈی میں مہنگے داموں فروخت کر کے منافع کما رہے ہیں۔
اس وقت مارکٹ میں تاجر ٹماٹر ایک کلو دس روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ اس موسم میں شدید بارش کی وجہ سے فصل کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کسانوں کو اس وقت فصل کی قیمت نہیں مل رہی ہے۔
پہلے مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے تاجر ٹماٹر خریدنے کے لیے عادل آباد ضلع آتے تھے۔ یہاں سے انہیں لاریوں میں ان کی ریاستوں تک پہنچایا جاتا تھا۔
لیکن اس سال شدید بارش کی وجہ سے ٹماٹر کا سائز کم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تاجر خریداری کے لیے آگے نہیں آرہے ہیں۔ مقامی درمیانی افراد اور تاجر کسانوں سے کم قیمت پر خرید کر منڈی میں مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔