آندھراپردیش
اے پی کے ضلع اننت پور میں ایک انسپکٹر کی مشتبہ موت
حیدرآباد: اے پی کے ضلع اننت پور کے تاڑی پتری میں ایک انسپکٹر کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع اننت پور کے تاڑی پتری میں ایک انسپکٹر کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔
اس پولیس عہدیدار کی شناخت تاڑی پتری ٹاون سرکل انسپکٹر آنند راو کے طورپر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق راو نے اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔
اس بات کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس کی موت کی جانچ شروع کردی۔
حکام، اس کی موت کے لئے سیاسی دباو یا خاندانی جھگڑوں جیسی وجوہات پر توجہ دے رہے ہیں تاہم آنند کی بیٹی بھووئیا کے مطابق کام سے متعلق دباو، اس کے باپ کی موت کیلئے ذمہ دار ہے۔
اس نے کہاکہ اس کے والد کام کے دباو کی وجہ سے تناو میں رہا کرتے تھے۔